آفاق کے زیر اہتمام ممبر سکولوں کی سطح پر بچوں کو آسان فہم اور منفرد طریقہ تدریس کے تحت انگریزی مضمون سکھانے کا انعقاد

آفاق کے زیر اہتمام ممبر سکولوں کی سطح پر بچوں کو آسان فہم اور منفرد طریقہ ...
آفاق کے زیر اہتمام ممبر سکولوں کی سطح پر بچوں کو آسان فہم اور منفرد طریقہ تدریس کے تحت انگریزی مضمون سکھانے کا انعقاد

  



لاہور(پ ر)ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی آفاق کے زیر اہتمام فونکس کلب ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آفاق کے ممبر سکولوں کی سطح پر بچوں کو آسان فہم اور منفرد طریقہ تدریس کے تحت انگریزی مضمون سکھانے کا انعقاد کیا گیا۔ اور اس مقصد کے لیے اساتذہ کو باقاعدہ تین روزہ تربیت فراہم کی گئی۔ اس مطالعہ میں گروہی تجرباتی طریقہ تحقیق کا استعمال کیا گیا۔ اس مطالعے کےلیے چھ سے تیر ہ سال کی عمرکے ایک سو سے زائدطلبہ و طالبات کو ایک ٹیسٹ سے گزارا گیاہر اسکول میں دو گروپ بنائے گئے۔ ایک گروپ میں تجرباتی طریقہ تحقیق کا استعمال کیا گیا اور دوسرے گروپ میں منضبط طریقہ تحقیق کواستعمال کیا گیا۔تجرباتی طریقہ تحقیق والے گروپ کو اشتراکی ادارہ کا کورس پڑھایا گیا۔ اور دوسرے گروپ کو عام انگریزی سیکھنے کا کورس پڑھایا گیا۔

نتائج کا تجزیہ کمپیوٹرسوفٹ وئیر کے ذریعے کیا گیا۔ ان نتائج کے ذریعے طلبہ کے درجات میں ایک نمایا ں تبدیلی دیکھی گئی۔ جن طلبہ کو اشتراکی ادارہ کا کورس پڑھایا گیا انہوں نے انگریزی خوانی (پڑھائی)میں عام انگریزی سیکھنے والے کورس کے طلبہ سے زیادہ صلاحیت حاصل کی۔ اس بنیادی مطالعہ کی رو سے آفاق یہ تجویز کرتا ہے کہ تعلیمی اداروں کو اپنی توجہ اس نئے منفرد و آسان فہم پروگرام کی ترویج کے لیے مرکوز کرنی چاہیے تاکہ ملک بھر میں انگریزی مضمون سیکھنے اور سکھانے کے عمل کو بہتر بنایا جاسکے۔واضح رہے کہ آفاق تعلیمی ترقی کے جذبہ کے پیش نظر ملک بھر میں وقتاً فوقتاً طلبہ و اساتذہ کی تربیت، کردار سازی کے پروگراموں اور دیگر نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرواتا رہتا ہے۔

مزید : لاہور


loading...