پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے را کو افغانستان کی خفیہ ایجنسی کا تعاون حاصل ہے، کل بھوشن یادویو کا انکشاف

پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے را کو افغانستان کی خفیہ ایجنسی کا ...
پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے را کو افغانستان کی خفیہ ایجنسی کا تعاون حاصل ہے، کل بھوشن یادویو کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈی این ڈی): گزشتہ ماہ گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کے جاسوس کل بھوشن یادویو نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے لئے را کو افغانستان کی خفیہ ایجنسی دی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کا تعاون حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے میں بلوچستان سے گرفتاری کے بعد کل بھوشن یادویو نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ این ڈی ایس اسے رہائش کی سہولت کے علاوہ پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتی رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کل بھوشن یادویو نے دوران تفتیش را اور این ڈی ایس کے گٹھ جوڑ سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں جن کی بناءپر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چمن کے نواحی علاقے بوغرہ میں ایک کمپاونڈ پر کارروائی کر کے افغان خفیہ ایجنسی کے حاضر سروس افسر کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان خفیہ ایجنسی کے افسرکے قبضے سے پاکستان کا شناختی کارڈ بھی بر آمد ہوا اور وہ پاکستان میں عد م استحکام پھیلانے کے لئے دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کے غرض سے کافی عرصے سے اس ملک میں رہ رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اگرچہ نائن الیون کے واقعے کے بعد امریکی اور دیگر بیرونی افواج نے افغانستان پر حملہ کر کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا تھا تاہم اس سارے عرصے کے دوران پاکستان افغانستان میں قیام امن اور سیاسی استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے اور موجودہ حالات میں بھی پاکستان چین اور امریکہ کے ساتھ ملکر افغان حکومت اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات کے انعقاد کے لئے سفارتی سطح پر کوششیں کر رہا ہے۔لیکن اس کے برعکس افغانستان کی خفیہ ایجنسی نا صرف اپنے ملک میں دہشت گردو ں کو معاونت فراہم کرنے کا الزام پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر لگاتی ہے بلکہ را کے ساتھ ملکر پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کے لئے بھی مصروف عمل ہے۔

مزید :

کوئٹہ -