ماریشس کی صدر17 اپریل کوچار روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گی، ترجمان دفترخارجہ

ماریشس کی صدر17 اپریل کوچار روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گی، ترجمان دفترخارجہ
ماریشس کی صدر17 اپریل کوچار روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گی، ترجمان دفترخارجہ

  



اسلام آباد(ڈی این ڈی): ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس ایک نو رکنی وفد کے ہمراہ چار روزہ سرکاری دورے پر 17اپریل کو پاکستان پہنچیں گی جس کے دوران وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دفترخارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ماریشس کی صدر یہ دورہ اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کی جانب سے دعوت پر کر رہی ہیں۔

اپنے دورے کے دوران امینہ فردوس صدر ممنون حسین کے ساتھ ملاقات کریں گی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم علاقائی اورعالمی معاملات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔صدر ممنون حسین کی جانب سے ماریشس کی صد ر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور ریفارم پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر مملکت برائے صحت محترمہ سائرہ افضل تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی ماریشس کی صدر کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

ماریشس کی صدر کراچی کا بھی دورہ کریں گی جہاں وہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔علاوہ ازیں ماریشس کی صدر امینہ فردوس مزارقائد اورکراچی یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ماریشس کی صدر کے دورے سے دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بالخصوص معیشت اور تجارت میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔مزید برآں یہ دورہ دونوں ممالک کی اعلیٰ سطح کی قیادت کے مابین رابطوں کی بحالی میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

مزید : قومی


loading...