قزاقستان میں اردو و دیگر زبانوں کے مفت کورسز کا اہتمام

قزاقستان میں اردو و دیگر زبانوں کے مفت کورسز کا اہتمام
قزاقستان میں اردو و دیگر زبانوں کے مفت کورسز کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آستانہ(ڈی این ڈی) وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان میں اردو زبان کو بتدریج فروغ حاصل ہورہا ہے اورعوام کو اس سے متعلق آگہی دینے اور اس کی ترویج کے لئے دارلحکومت آستانہ میں یوریشین نیشنل یونیورسٹی کے اہتمام مفت کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ڈسپیچ نیوزڈیسک (ڈی این ڈی) نیوز ایجنسی کے مطابق قزاقستان کے دارلحکومت آستانہ میں یوریشین نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ماتحت مختلف مراکز قائم کئے گئے ہیںجہاں شہریوں کواردو، عربی، روسی، فارسی، کورین، چینی ،انگریزی، فرانسیسی اورجاپانی زبانیں سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ۔ یہ زبانیں سیکھانے کیلئے تیارکردہ کورسز عمر کی پابندیوںسے آزاد اور بلامعاوضہ دستیاب ہیںاور شہریوں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ یہ زبانیںسیکھیں۔
اس حوالے سے یونیورسٹی کے پروفیسر نے آئیگل جنہوں نے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگر ی حاصل کی ہوئی ہے طلبا کو اردو سیکھانے کے علاوہ اس کے تاریخی اور ثقافتی پہلوﺅں کے متعلق بھی آگاہی فراہم کرنے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں ایرانی سفارت خانے کے ثقافتی مرکز میں فارسی زبان، کورین کلچرل سنٹر میں کورین زبان اورکنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں چینی زبان کے مفت کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں۔