ایان علی کا ٹکٹ ضائع،تیاریوں کے باوجود دبئی نہ جا سکیں ،نام تاحال ای سی ایل میں شامل

ایان علی کا ٹکٹ ضائع،تیاریوں کے باوجود دبئی نہ جا سکیں ،نام تاحال ای سی ایل ...
ایان علی کا ٹکٹ ضائع،تیاریوں کے باوجود دبئی نہ جا سکیں ،نام تاحال ای سی ایل میں شامل

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے ماڈل ایان علی کو دبئی جانے سے روک دیا،ڈالر گرل کا نام عدالتی حکم کے باوجودابھی بھی ای سی ایل میں موجود ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی نے آج رات دس بجے کی فلائٹ سے دبئی جانا تھا لیکن ایف آئی اے حکام نے انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں موجود ہے اس لیے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایان علی کا کہنا تھا کہ انکے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے اور عدا لتی حکم کے باوجود انکا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔ انہیں عدالتوں پر اعتماد ہے، وہ پہلے بھی جیتی ہیں اور اب بھی سرخرو ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کل وہ وزارت داخلہ کے خلاف درخواست دائر کریں گی کیونکہ ان کے نقصان کی ذمہ دار وزارت داخلہ ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف کسٹم حکام اور وزارت داخلہ کی 4 متفرق درخواستیں خارج کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں