پاکستان کے خلاف نئی سازش ، امریکہ نے ISI کے خلاف تاریخ کا سنگین ترین الزام لگا دیا، دونوں ملکوں کے تعلقات خطرے میں پڑ گئے

پاکستان کے خلاف نئی سازش ، امریکہ نے ISI کے خلاف تاریخ کا سنگین ترین الزام لگا ...
پاکستان کے خلاف نئی سازش ، امریکہ نے ISI کے خلاف تاریخ کا سنگین ترین الزام لگا دیا، دونوں ملکوں کے تعلقات خطرے میں پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) 2009ءمیں افغانستان میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایک کیمپ پر ہونے والے حملے میں 7امریکیوں سمیت 10افراد ہلاک ہو گئے تھے، اور اب اس حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑ ا جا رہا ہے۔ آئی بی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق منظرعام پر لائی گئی امریکی محکمہ داخلہ کی خفیہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو سی آئی اے کے کیمپ پر حملہ کرنے کے لیے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے 2لاکھ ڈالرز(تقریباً2کروڑ روپے) دینے کی پیشکش کی تھی۔پاکستان کے خلاف اس نئی سازش کے سامنے آنے کے بعد امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

داعش نے بھارت میں حملے کی دھمکی دیدی ، تیاری جاری ہے: انڈین میڈیا کی ہرزہ سرائی
رپورٹ کے مطابق یہ دستاویزات امریکہ کے ایک غیرسرکاری تحقیقی ادارے نیشنل سکیورٹی آرکائیو نے شائع کی ہیں۔ دستاویزات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے کمانڈروں اور آئی ایس آئی حکام کے مابین مسلسل ملاقاتیں بھی ہوتی رہی ہیں۔ سازشی نظریے کے مطابق یہ ملاقاتیں 2009ءسے لے کر ہر ماہ کے اختتام پر اسلام آباد میں ہوتی آ رہی ہیں، جن میں حقانی نیٹ ورک کے سراج حقانی، بدرالدین حقانی اور آئی ایس آئی کے کرنل نصیب شامل ہوتے تھے۔ الزامات کے مطابق آئی ایس آئی کی طرف سے حقانی نیٹ ورک کو مخصوص آپریشنز کے لیے رقم فراہم کی جاتی رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب سرد جنگ کے خاتمے پر امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کی مالی معاونت بند کر دی تو وہ کس طرح خلیجی ممالک سے مالی مدد کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔