عورت کے دم سے گھر اور دنیا آباد یہ نہیں تو کچھ بھی نہیں: ریحام خان
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عورت کے دم سے ہی گھر اور دنیا آباد ہے، عورت اگر نہیں تو پھر کچھ بھی نہیں۔ حقوق نسواں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عورت کے دم سے زمانہ ہے اگر عورت نہ ہوتو نہ ہی زمانہ رہے گا اور نہ ہی گھرانہ رہے گا، عورت نہیں تو دنیا میں کچھ بھی نہیں ہے اس لئے عورت کی اس دنیا میں بہت اہمیت ہے۔