دوران پرواز جہاز کی چھت سے کوئی چیز مسافر کے بالوں میں آگری، غور سے دیکھا تو تمام مسافروں کے پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

دوران پرواز جہاز کی چھت سے کوئی چیز مسافر کے بالوں میں آگری، غور سے دیکھا تو ...

  

اوٹاوا (نیوز ڈیسک)امریکہ کی یونائیٹڈ ائیرلائن ایک ایشیائی مسافر کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی وجہ سے پہلے ہی زیر عتاب تھی کہ اب اس کی ایک پرواز میں بچھو نے مسافر کو کاٹ کر اس کے لئے نئی مصیبت کھڑی کر دی ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق رچرڈ بیل نامی مسافر ہیوسٹن سے کیلگری جانے والی پرواز میں کھانے سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ اسی دوران اس کے بالوں میں کوئی چیز آن گری۔ رچرڈ نے افسوسناک واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا ”میں نے فوری طور پر اس چیز کو اپنے بالوں سے نکالنے کے لئے پکڑا اور میری کوشش تھی کہ یہ مجھے کاٹ نہ لے۔“ اسی دوران ساتھ والا مسافر خوف سے چیخیں مارنے لگا۔ رچرڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھبرا کر بچھو کو اپنے ہاتھ سے چھوڑ دیا لیکن ایک بار پھر اسے اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر اسے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی اور اسی دوران بچھو نے انہیں انگوٹھے پر کاٹ لیا۔

اگر فلائٹ لیٹ ہوجائے تو پریشان نہ ہوں بلکہ یہ طریقہ استعمال کرکے ایک لاکھ روپے سے زائد حاصل کریں

دریں اثناءایک ائیرہوسٹس نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچھو کو کپ کے نیچے قید کرلیا۔ طیارے میں موجود ایک نرس نے رچرڈ کو درد کش ادویات دیں جبکہ عملے نے کیلگری ائیرپورٹ کو بھی خبرکردی کہ ایک مسافرکو بچھو نے کاٹ لیا ہے۔ کیلگری ائیرپورٹ پر موجود میڈیکل سٹاف مسافر کے علاج کے لئے بچھو کو دیکھنا چاہ رہا تھا تاکہ اس کی قسم معلوم ہوسکے، لیکن بدقسمتی سے یونائیٹڈ ائیرلائن کے سٹاف نے اسے پہلے ہی غائب کردیا تھا۔

اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد یونائیٹڈ ائیرلائن پر ایک بار پھر تنقید کے کوڑے برسنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے ڈاکٹر ڈیوڈ ڈاﺅ نامی مسافر کو ائیرلائن کی ایک پرواز سے زبردستی گھسیٹ کر نکالا گیا تھا جس کے باعث وہ زخمی بھی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد ائیرلائن کی دنیا بھر میں ایسی بدنامی ہوئی کہ چند گھنٹوں کے دوران ہی اس کے حصص کی قدر میں اربوں ڈالر کی کمی ہو گئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -