3سال پاکستان کی قید میں رہنے کے بعد اس بھارتی شہری نے بھارت واپس جاکر کیا کام شروع کردیا اور کس حال میں رہ رہا ہے؟ جواب ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

3سال پاکستان کی قید میں رہنے کے بعد اس بھارتی شہری نے بھارت واپس جاکر کیا کام ...

  

بریلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارت میں سوگ اور بوکھلاہٹ کی ملی جلی کیفیت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایسے میں بھارتی میڈیا کچھ ایسی ’دردناک کہانیاں‘ بھی سنا رہا ہے جن سے پتا چلتا ہے کہ ’پاکستان بیچارے بھارتیوں پر کتنے ظلم کر رہا ہے۔‘ 

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بھی ایک ایسی ہی کہانی بیان کی گئی ہے، جو نوجوان بھارتی شہری یشپال کے گرد گھومتی ہے، جو بھارتی میڈیا کے مطابق غلطی سے پاکستان چلا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 27 سالہ یشپال بھارتی دارالحکومت میں یکہ کھینچتا تھا لیکن ایک روز وہ غلط ریل گاڑی پر بیٹھا اور سیدھا پاکستان جا پہنچا۔

رپورٹ کے بریلی کی تحصیل فرید کوٹ کے گاؤں پدھیرا سے تعلق رکھنے والے یشپال کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ یہاں یہ ضرور تسلیم کیا گیا ہے کہ اترپردیش سرکاری کی غفلت اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے یشپال کی شہریت کی تصدیق ہونے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے وہ کئی سال تک قید میں رہا۔

بہرحال، اسے جولائی 2013ء میں بھارت بھیج دیا گیا، لیکن وطن واپس آنے پر اسے عجیب سی چپ لگی گئی تھی۔ وہ اکثر گھر کے دروازے پر بیٹھا رہتا ہے اور کسی سے بات چیت نہیں کرتا۔ دن ہو یا رات، گزشتہ تین سال سے اس کی یہی حالت ہے۔ اس کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ نفسیاتی و ذہنی مسائل سے دوچار ہوگیا ہے۔

یشپال کے گھر والوں کو اپنی حکومت سے بھی شکوہ ہے کہ اس کی زندگی بحال کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ اگرچہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ اسے مفت زمین اور مویشی خریدنے کے لئے رقم دی جائے گی تاکہ وہ اپنی زندگی پھر سے شروع کرسکے، لیکن اب تک کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -