آصف زرداری کے ساتھیوں کی گرفتاری ،سندھ حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ،مراد علی شاہ رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کرنے سے گریزاں

آصف زرداری کے ساتھیوں کی گرفتاری ،سندھ حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ،مراد علی شاہ ...
آصف زرداری کے ساتھیوں کی گرفتاری ،سندھ حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ،مراد علی شاہ رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کرنے سے گریزاں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہو گئی،لیکن وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ کی توسیع سے متعلق سمری پر دستخط نہیں کئے جبکہ پیپلز پارٹی رینجرز کے خصوصی اختیارات کو محدود کرنے کیلئے اسمبلی سے قرارداد بھی منظور کرا چکی ہے۔

نواز شریف سندھ میں جلسے نہیں ، پانامہ فیصلے سے قبل الوداعی پارٹیاں کر رہے ہیں :نثار کھوڑو

نجی ٹی وی چینلز کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہو گئی ہے لیکن رینجرز اختیار کی توسیع کے معاملے پرسندھ حکومت ایک بار پھر شش و پنج کا شکار ہے۔ رینجرز کو چھاپوں اور گرفتاریوں کیلئے خصوصی اختیارات میں توسیع نہ مل سکی۔آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں کی گمشدگی کے بعد اور اہم افراد کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے پر سندھ حکومت رینجرز کو اختیارات دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتی ہے۔

انٹرنیٹ پر خواتین کونسی فحش فلمیں دیکھتی ہیں؟ راز بے نقاب ہوگیا، پہلی مرتبہ تفصیلات جاری کردی گئیں

محکمہ داخلہ سندھ نے پانچ اپریل کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کیلئے سمری ارسال کی تھی لیکن نو روز گزرنے کے بعد بھی سمری پر دستخط نہیں ہو سکے۔آخری مرتبہ رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں پندرہ جنوری کو نوے روز کیلئے توسیع کی گئی تھی۔

مزید : کراچی