راجہ حسن اختر ایف پی سی سی آئی کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے کان کنی و معدنیات کے چےئرمین مقرر
لاہور(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عامر عطا ء باجوہ اور نائب صدر و ریجنل چےئرمین منظور الحق ملک نے راجہ حسن اختر کو2017کے لئے ایف پی سی سی آئی کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے’’کان کنی و معدنیات‘‘کا چےئرمین مقر ر کیا ہے۔راجہ حسن اختر کو ان کے وسیع تجربے کی بدولت اس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر راجہ حسن اختر نے کہا کہ دوسرے ممالک کو ٹریڈ کرکے معدنیات و کان کنی کے ذریعے آمدنی میں اضافے کے لئے حکومت ویلیو ایڈیشن یونٹس کی تنصیب کو یقینی بنائے۔
پاکستان کی چھوٹی صنعتیں ہی صنعت وتجارت کو ترقی دے سکتی ہے،پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت اور نوجوان نسل کو خود کفالت کی منزل سے روشناس کروانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی۔ پرائس ریگولیشن اور سرحد پار تجارت کو دستاویزی معیشت میں شامل کرنے لئے حکومت کوفوری اقدامات کرنیکی ضرورت ہے۔ راجہ حسن اختر نے مزید کہاکہ ریلوے کان کنی کے سکیٹر کوپروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،پنجاب حکومت ریلوے آف پاکستان کے ساتھ اس سلسلے میں ،مختلف ایم او یوز پر دستخط کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ چینی کمپنیوں صوبہ پنجاب میں توانائی اور کان کنی کے شعبوں کی ترقی کے منصوبوں میں بھاری بھر کم سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔