چین، پہلی سہ ماہی کے دوران ریونیو میں 14.1فیصد اضافہ
بیجنگ (آن لائن) چین کے مالیاتی ریونیو میں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 14.1فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ ریونیو کا اضافہ 4.44ٹریلین یو آن (645.9 ارب ڈالر ) ہو گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق جنوری اور فروری کے دوران 14.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صرف مارچ میں مالیاتی ریونیو میں اضافہ 1.29ارب یو آن رہا۔
جو تقریباً 12.2فیصد ہے۔وزارت کے مطابق ریونیو میں یہ اضافہ فیکٹری گیٹ پر قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا ہے جبکہ برآمدات اور درآمدات سے بھی زیادہ وصولیاں ہوئی ہیں ، اس طرح مجموعی طورپر پہلے تین ماہ کے دوران ہونے والا اضافہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21فیصد 4.59ٹریلین یو آن زیادہ رہا۔ #/s#