الحمراء میں پیش کیا جانے والا دو روزہ سٹیج ڈرامہ ’’تعلیم بالغاں ‘‘اختتام پذیر

الحمراء میں پیش کیا جانے والا دو روزہ سٹیج ڈرامہ ’’تعلیم بالغاں ‘‘اختتام ...
 الحمراء میں پیش کیا جانے والا دو روزہ سٹیج ڈرامہ ’’تعلیم بالغاں ‘‘اختتام پذیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام ہال نمبر IIمیں پیش کیا جانے والادو روزہ سٹیج ڈرامہ ’’تعلیم بالغاں ‘‘اختتام پذیر ہوگیا ڈرامہ کو دونوں روز زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے دیکھا اور پسند کیا ۔’’تعلیم بالغاں ‘ کے ہدایات کارمحمد قوی خان تھے۔اس شہرہ آفاق ڈرامہ کے رائٹر خواجہ معین الدین ہیں جنہوں نے 63برس قبل اس کو تحریر کیا تھا۔ اس شاہکار ڈرامہ کے نمایاں فنکاروں میں قوی خان،قاضی واجد، بہروزسبزواری، شہزاد رضا، ایازخان اور جاوید رضوی شامل تھے۔63برسوں کے دوران یہ ڈرامہ ملک کے مختلف شہروں میں سینکڑوں بار پیش کیا جا چکا ہے۔

مزید : کلچر