سدرہ نورکی سٹیج ڈرامہ ’’اج تو میں تیری‘‘میں زبردست پرفارمنس
لاہور (فلم رپورٹر) منرواتھیٹرفیصل آباد میں شروع ہونے والے پروڈیوسر حاجی ناصر کے نئے ڈرامہ ’’اج تو میں تیری‘‘اداکارہ و پرفارمرسدرہ نور کی زبردست پرفارمنس،شائقین نے دل کھول کر داد دی۔ تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’اج تو میں تیری‘‘ میں سدرہ نور کی ڈانس پرفارمنس کو پسند کیا جا رہاہے ۔اس ڈرامے کے دیگر نمایاں فنکاروں میں سخاوت ناز،سونیا چوہدری ،شاہد ہاشمی،ندا ملک ،تسلیم عباس،شبیر آکاش اور فلک شیر شال ہیں۔اس ڈرامہ کے رائٹر ڈائریکٹر ذیشان علی اور ایم صفدر ہیں۔شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پردونوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمیں کامیابی مل رہی ہے۔ڈرامہ میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کاہمیشہ مزہ آتا ہے۔سدرہ نورنے بتایا کہ جہاں تک فلموں میں کام کی بات ہے تو ایسا کردار کرنا چاہوں گی جو لوگوں کے لئے سبق آموز ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کیلئے ڈانس میں مہارت بہت ضروری ہے۔