نداچوہدری صحت یابی کے بعد’’کبوتری‘‘ کی کاسٹ میں شامل

نداچوہدری صحت یابی کے بعد’’کبوتری‘‘ کی کاسٹ میں شامل

  

لاہور(فلم رپورٹر )ندا چوہدری صحتیابی کے بعد ’’کبوتری‘‘ کی کاسٹ میں شامل،تقریب کا اہتمام۔سٹیج کی معروف اداکارہ نداچوہدر ی جو کچھ عرصہ قبل سٹیج ڈرامے میں دوران پرفارمنس گرنے سے زخمی ہوگئی تھیں اور ان کا بازو ٹوٹ گیاتھا جس وجہ سے انہوں نے کچھ عرصہ کے لئے سٹیج سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی گذشتہ روز انہوں نے پروڈیوسر ملک اسحاق کے نئے ڈرامے’’کبوتری‘‘ میں کام کرنے کی ہامی بھری جس پر ملک اسحاق اور ملک ظہیر نے ایک مرتبہ پھر محفل تھیٹر میں ڈرامہ کرنے پر ویلکم کیا اور ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں سٹیج کے اداکاروں سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ندا چوہدری نے کیک بھی کاٹا جبکہ اداکاروں نے انہیں ویلکم کیا ۔

جن میں اداکارہ صائمہ خان،ہنی شہزادی،بندیا ،سنہری خان،اکرم اداس،اشفاق چوہدری اور عامر سوہنا کے ساتھ ساتھ شکیل چن بھی شامل تھے۔اس موقع پر اداکار شکیل چن کے گانے نے اداکارہ بندیا کو ڈانس کرنے پر مجبور کردیا۔تقریب میں موجود تمام فنکاروں نے ندا چوہدری کو ایک مرتبہ پھر محفل ہال میں پرفارم کرنے پر خوش آمدیدکہا۔

مزید :

کلچر -