’’ڈھلدے سُفنے ‘‘کے عنوان سے تصویری نمائش

’’ڈھلدے سُفنے ‘‘کے عنوان سے تصویری نمائش

  

لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب نے ’’ڈھلدے سُفنے ‘ کے عنوان سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا جو 17 اپریل تک جاری رہے گی۔ یہ نمائش نامور فوٹو گرافروں عمیر غنی، ظہیر چودھری، محمد سعید راؤ، غضنفر بھنڈر، آمنہ یاسین اور عبدالوارث حمید کی تصاویر پر مشتمل ہے۔ نمائش کا افتتاح معروف فوٹو گرافر اور تخلیقات پبلشرز کے روح رواں لیاقت علی وینس نے کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی فن و ثقافت کا بھر پور اظہار و ترویج صرف اور صرف پنجابی زبان کے استعمال میں مضمر ہے۔

مزید :

کلچر -