سحرعباس کی وفات سے سٹیج ویران ہوگیا،گلفام خان

سحرعباس کی وفات سے سٹیج ویران ہوگیا،گلفام خان
 سحرعباس کی وفات سے سٹیج ویران ہوگیا،گلفام خان

  

لاہور(فلم رپورٹر )سٹیج کے معروف رائیٹر ڈائریکٹرسحرعباس انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نامور سٹیج کامیڈین اور پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ کلچرل ونگ کے سیکرٹری جنرل گلفام خان نے کہاکہ سحر عباس ایک ملنسار اور دلدار آدمی تھے انہوں نے سٹیج کو نئی جہتیں دیں اور اس کی ترویج میں اپنے دن رات ایک کردئیے۔انہوں نے کہاکہ سحر عباس پاکستانی سٹیج کا ایک اثاثہ تھے ان کی وفات کے بعد سٹیج حقیقی معنوں میں یتیم ہوگیا ہے۔

سحر عباس کی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے حکومتی سطح پر ان کی پذیرائی ہونی چاہیے ۔

اور انہیں بہترین کارکردگی پر پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازاجائے۔گلفام خان نے کہاکہ سٹیج برادری ان کی وفات پرغم سے نڈھال ہے اور ان کی مغفرت کی دعا کرتی ہے۔گلفام خان نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ کلچرل ونگ سحر عباس کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور بہت جلد صدر یوتھ ونگ کیپٹن صفدر اور خرم راحیل کی سربراہی میں شوبزسے وابستہ ضرورت مند افراد کی مدد کیلئے تجاویز اور لسٹیں وزیراعظم پاکستان کو پہنچائی جائیں گی تاکہ ان افراد کی زندگی میں ہی ان کو خراج تحسین پیش کیاجاسکے اور ان کی مالی امدادبھی کی جاسکے۔

مزید :

کلچر -