الحمراء لیڈیز میک اپ روم میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند

الحمراء لیڈیز میک اپ روم میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند

  

لاہور (فلم رپورٹر)الحمراء کی انتظامیہ نے لیڈیز میک اپ روم میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق الحمراء انتظامیہ نے شکایات ملنے پر الحمراء میں فی میل آرٹسٹوں کے میک اپ روم میں پروڈیوسروں سمیت غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا ہے۔

اور اداکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو نہ لائیں ۔انتظامیہ کے اس فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

کلچر -