ایشین ایکسی لنس پرفارمنس ایوارڈ کی سلور جوبلی تقریب 5مئی کو ہوگی

ایشین ایکسی لنس پرفارمنس ایوارڈ کی سلور جوبلی تقریب 5مئی کو ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اورچیئرمین سلور جوبلی ایشین ایکسی لینس پرفا رمنس ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ ایشین ایکسی لنس پرفارمنس ایوارڈ کی سلور جوبلی تقریب 5مئی کو الحمراء نور جہاں آڈیٹوریم لاہور میں منعقد کی جائے گی۔سلور جوبلی ایوارڈز کیٹٹیگریز کا اعلان کردیا گیاہے جس میں تعلیم کے شعبہ کو نمایاں جگہ دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سماجی خدمات،کالم نگار،خواتین، فیشن انڈسٹری ، ماڈلز ،بوتیک ،بیوٹیشن ،بزنس مین،بلڈرز، سلور جوبلی شادی شدہ جوڑا، آٹو انڈسٹری ،جنرل ا؂نشورنس، پراپرٹی کنسلٹنٹ ، کا سمیٹکس ،علاقائی صحافت ، میڈیا کنسلٹنٹ ،اینکرز، آؤٹ ڈور ایڈورٹائزر ،سرکس ،اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد اورنامور شخصیات جنہوں نے گزشتہ 10سے 25 سال تک بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ان کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جائے گا۔تقریب میں نامور اداکار ،ماڈلز اپنی پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کریں گے جبکہ معروف گلوکار نغمات پیش کریں گے۔

وفاقی وصوبائی ورزاء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے۔

مزید :

کلچر -