شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد ضروری ہے، سوزین فاطمہ
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل سوزین فاطمہ نے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے ۔سوزین فاطمہ نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ۔ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے ۔
، کیونکہ میری دادی بھی گرداس پور سے ہیں اور نانی ہوشیارپور سے،اس لئے تو یہ کردار میرے لئے بہت خاص ہے۔واضح رہے کہ فلم بیگم جان جمعہ کو ریلیز کردی گئی ہے۔