دو روزہ دسویں کک باکسنگ چیمپئن شپ گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میںآج شروع ہوگی

دو روزہ دسویں کک باکسنگ چیمپئن شپ گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میںآج شروع ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دو روزہ دسویں کک باکسنگ چیمپئن شپ گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں (آج) ہفتہ کو منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ کے انعقاد کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور ملک بھر سے ٹیمیں لاہور پہنچنا شروع ہوگئیں ہیں۔ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں بلوچستان،خیبر پخونخوا، فاٹا، گلگت، بلتستان، سندھ، اسلام آباد، کشمیر، پنجاب، آرمی، پولیس، ریلویز، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شامل ہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 16اپریل کو چھ بجے شام ہوگی جس کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود ہوں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -