جرمن کوچز نوجوان فٹبالرز کی تربیت کے لئے کراچی پہنچ گئے

جرمن کوچز نوجوان فٹبالرز کی تربیت کے لئے کراچی پہنچ گئے

  

کراچی (آن لائن) پاکستان میں فٹبال لورز کیلئے بڑی خبر،جرمن کوچز نوجوان فٹبالرز کی تربیت کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔جرمن کوچز کی پاکستان آمد ملکی میدانوں کو آباد کرنے کی جانب بڑا قدم ہے،کوچز کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب میں صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین فٹبالرز کو بھی تربیت دیں گے،پراجیکٹ کے سربراہ اینڈریو گیداس بھی دیگر عملے کے ہمراہ کراچی پہنچے ہیں۔دس روزہ دورے میں جرمن کوچز پاکستانی فٹبالرز کے ساتھ مختلف سیشنز منعقد کریں گے جس میں وہ فٹبالرز کی تکنیک اور فٹنس پر خاص توجہ دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -