ٹیسٹ سیریز کی تیاری ، قومی اسکواڈ نے مشقوں کا آغاز کر دیا

ٹیسٹ سیریز کی تیاری ، قومی اسکواڈ نے مشقوں کا آغاز کر دیا

  

جمیکا(آئی این پی)ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاری کیلئے قومی اسکواڈ نے مشقوں کا آغازکردیا۔ٹی 20اورون ڈے سیریزجیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے طویل فارمیٹ کے میچزکیلئے کمرکس لی،ٹیسٹ اسکواڈ نے جمیکا میں 3گھنٹے کی پریکٹس سیشن کے دوران صلاحیتوں کونکھارا۔کپتان مصباح الحق اوریونس خان بھی کافی متحرک نظرآئے، دونوں اپنے کیرئیرکی آخری ٹیسٹ سیریزمیں شریک ہورہے ہیں۔ قومی ٹیم پہلے ٹیسٹ سے قبل ہفتے سے ٹریلونی اسٹیڈیم میں سہ روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی،پاکستان اورویسٹ انڈیزکے یرمیان 3میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ٹیسٹ 21اپریل سے جمیکا میں شروع ہوگا۔پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیزکی سرزمین پرآج تک ٹیسٹ سیریزنہیں جیت سکی، گزشتہ 7سیریزمیں سے4میں میزبان ٹیم فاتح رہی جبکہ 3سیریزڈرارہیں۔دوسری جانب ذرائع کیمطابق ،وہاب ریاض اورمحمد عامرکی مایوس کن کارکردگی کے باعث ہیڈ کوچ مکی آرتھرنیفاسٹ بولرراحت علی کوویسٹ انڈیزطلب کرلیا ہے، قومی سلیکشن کمیٹی آج ہیڈ کوچ کی درخواست پرغورکریگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -