دورہ ویسٹ انڈیز ، محمد عامر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا

دورہ ویسٹ انڈیز ، محمد عامر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا
 دورہ ویسٹ انڈیز ، محمد عامر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے ٹی 20 اور پھر ون ڈے سیریز بھی جیت لی مگر اس دورہ کے دوران محمد عامر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور ہر جانب یہ بحث چل رہی ہے کہ آخر بڑے بڑے بلے بازوں کا کیرئیر ختم کرنے والے محمد عامر کی باؤلنگ وہ ’کاٹ‘ کیوں نہیں رہی۔بوریوالہ ایکسپریس وقار یونس اور این بشپ نے ان کے باؤلنگ ایکشن کو ناقص کاکردگی کا شاخسانہ قرار دیا تو شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے ان کا ماننا ہے کہ محمد عامر کی ناقص کارکردگی کی یوں تو بہت سی وجوہات ہیں ، ان کے سر کا مسئلہ ہے او ر اب تو رن اپ بھی ٹھیک نہیں رہا، سیدھا کندھا بہت زیادہ نیچے گر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے بات تو یہ ہے کہ محمد عامر کے رن اپ میں ہی جان نہیں رہی، اور یہ محمد عامر جیسے باؤلر کیلئے اچھی چیز نہیں ہے، وہ رن اپ شروع کرتے ہی مشکل میں دکھائی دیتا ہے اور آخر میں مکمل جان لگا کر وکٹیں لینے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ جب بھی گیند پھینکتا ہے تو اس کا سر نیچے کی جانب ہوتا ہے، اور آنکھیں بند ہوتی ہیں، اس طرح اس کی ناقص کارکردگی کے پیچھے ایک سے زائد وجوہات ہیں اور وہ اس طرح کے مسائل کے ساتھ زیادہ دیر نہیں چل سکتا، وہ بہت اچھی باؤلنگ نہیں کر رہا اور اس وجہ سے اس پر پریشر بھی ہے، اسے زوردار واپسی کرنا ہو گی۔شعیب اختر نے کہا کہ لوگ اسے پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں اور کارکردگی دکھانے کا وقت بھی یہی ہے، اس طرح کی کارکردگی دکھا کر وہ آگے نہیں بڑھ سکتا، اسے ٹیم سے باہر نکال دیا جائے گا اور یہی کڑوا سچ ہے، اچھی کارکردگی سے ہی وہ ٹیم میں رہ سکتا ہے۔