برائن برادرزیو ایس مینز کلے کورٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

برائن برادرزیو ایس مینز کلے کورٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
 برائن برادرزیو ایس مینز کلے کورٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  

ہوسٹن(اے پی پی) باب برائن اور مائیک برائن برادرز پر مشتمل امریکی نامور جوڑی یو ایس مینز کلے کورٹ چیمیپئن شپ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں کولمبین جان سباسٹین کابال اور انکے ہم وطن جوڑی دار رابرٹ فاراح کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوسٹن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں باب برائن اور مائیک برائن برادرز پر مشتمل امریکی نامور جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد کولمبین جان سباسٹین کابال اور انکے ہم وطن جوڑی دار رابرٹ فاراح کو 6-3، 6-7(5-7) اور 10-5 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -