انڈین پریمیئر لیگ میںآج دو میچ کھیلے جائینگے

انڈین پریمیئر لیگ میںآج دو میچ کھیلے جائینگے

  

کولکتہ(اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کا دسواں ایڈیشن اپنی آب و تاب سے جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان ایڈنز، گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ دہلی ڈیئر ڈیولز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیموں کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائیگا۔

میگا ایونٹ میں (کل) اتوار کو بھی دو میچ کھیلے جائینگے، اس سلسلے میں پہلا میچ ممبئی انڈینز اور گجرات لائنز کی ٹیموں کے درمیان وانکھیڈے، سٹیڈیم ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور رائزنگ پونے سپر جائنٹس کی ٹیموں کے درمیان ایم چنا سوامی سٹیڈیم، بنگلور میں کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -