اِدھر اْدھر بھٹکتے ڈیو واٹمور کو بھارت میں نوکری مل گئی
کیرالہ(آئی این پی) ادھر ادھر"بھٹکتے" ڈیو واٹمور کو نوکری مل گئی اور وہ کیرالہ کی ٹیم کی کوچنگ کرینگے،ڈیو واٹمور اور کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق وہ کیرالہ کی سینئر ٹیم کیساتھ ساتھ انڈ ر 23 ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔واٹمور نے ابتدائی طور پر چھ ماہ کیلئے معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق وہ ستمبر کے وسط میں ذمہ داری سنبھالیں گے،یاد رہے کہ واٹمور پاکستان،بنگلہ دیش اور زمبابوے کی قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔