واپڈا نے انٹر ڈپارٹمنٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی

واپڈا نے انٹر ڈپارٹمنٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرڈیپارٹمنٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ مجموعی طور پر پاکستان واپڈا نے جیت لی جبکہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ریلوے کے کھلاڑیوں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور پاکستان واپڈا کے 18 سالہ طلحہ طالب نے چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو اور سنیئر جنرل منیجر جاوید انور بوبک نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلزاور اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر ریلوے سپورٹس بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر عبدال یار خان، سیکرٹری ڈیپارٹمنٹ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن ہمدان نذیر، چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن حافظ عمران بٹ، نائب صدر محمد راشد ملک، سیکرٹری امجد امین بٹ اور سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ریلولے سٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا نے 110 پوائٹنس کے ساتھ 6 طلائی اور 2چاندی تمغے حاصل کرنے کے بعد چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے 55 پوائٹنس کے ساتھ سونے کا ایک، چاندی اور کانسی کے دو، دو تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ پاکستان ریلوے کے کھلاڑی 53 پوائٹنس کے ساتھ سونے اور چاندی کا ایک، ایک اور کانسی کے تین تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے،چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے، 56 کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے عبداللہ غفور نے پہلی، پاکستان آرمی کے فہد حسین بٹ نے دوسری اور پاکستان ریلوے زغم عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 62 کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے طلحہ طالب اور محمد شہزاد نے بالترتیب پہلی اور دوسری جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے محمد ارسلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 69کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے ابوسفیان نے پہلی، پاکستان آرمی کے ثاقب علی نے دوسری اور پاکستان ریلوے کے احسن شفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 77 کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے حید ر علی نے پہلی، ہائرایجوکیشن کمیشن کے زوہیب نیاز نے دوسری اور پاکستان آرمی کے ریحان خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 85 کلوگرام میں پاکستان ریلوے کے زوہیب منظور نے پہلی، پاکستا ن واپڈا کے محمد طاہر نے دوسری اور پاکستان آرمی کے شاہد سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی،94 کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے عثمان امجد راٹھور نے پہلی، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریحان نوید نے دوسری اور پاکستان ریلوے کے سبطین نے تیسری پوزیشن حاصل کی،105 کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے اظہر عامر نے پہلی، پاکستان ریلوے کے جمیل اختر نے دوسری اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے علی جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پلس 105 کلوگرام میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے عبداللہ بٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان آرمی کے زوہیب احمد اور پاکستان ریلوے کے سجاد رسول بالترتیب دوسر ے اور تیسرے نمبر پر رہے،اسلام آباد میئر فٹ بال کپ ، اکبر کلب، ایجوکیشن ، اسلام آباد، اسلام اکیڈمی نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -