جیک سوک اور ثام قیوری یو ایس مینز کلے کورٹ چیمیپئن شپ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جیک سوک اور ثام قیوری یو ایس مینز کلے کورٹ چیمیپئن شپ مینز سنگلز کوارٹر ...
 جیک سوک اور ثام قیوری یو ایس مینز کلے کورٹ چیمیپئن شپ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوسٹن(اے پی پی) امریکا کے نامور ٹینس سٹار جیک سوک اور امریکا کے ہی ثام قیوری یو ایس مینز کلے کورٹ چیمیپئن شپ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جرمنی کے ٹومی ہاس پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہوسٹن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کے جیک سوک جرمن کھلاڑی ٹومی ہاس کو 6-4، 3-6 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کے ہی ثام قیوری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔