میئر فٹبال کپ،پانچ ٹیموں کا پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی

میئر فٹبال کپ،پانچ ٹیموں کا پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی

  

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد میئر فٹ بال کپ میں اکبر کلب، ایجوکیشن کلب، اسلام آباد کلب، اسلام اکیڈمی کلب اور راوی کلب نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ پر گذشتہ روز راوی کلب اور یونائیٹڈ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا اور راوی کلب نے یونائیٹڈ کلب کے خلاف واک اوور حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ اس سے قبل اکبر کلب، ایجوکیشن کلب، اسلام آباد کلب اور اسلام اکیڈمی کلب پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اسلام آباد میئر فٹ بال کپ (آج) ہفتہ کو مزید دو میچز شام چار بجے کھیلے جائیں گے، ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ پر مہران کلب کا مقابلہ ترامڑی کلب سے ہوگا ۔

جبکہ کراچی کمپنی گراؤنڈ پر قائداعظم کلب اور ایورگرین کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ذاکر حسین نقوی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں لیگ سسٹم پر اسلام آبا دکی 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور جن کو 8گروپوں میں تقسیم کیا گیا ،گروپ ا ے میں اکبر کلب، پاک سپورٹنگ کلب اور پی ای ایف چسیرکلب، گروپ بی میں مہران کلب، القائم کلب اور ترامڑی کلب، گروپ سی میں اسلام آباد کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب اور جناح کلب، گروپ ڈی میں راوی کلب، گنگال کلب اور یونائٹیڈ کلب،گروپ ای میں ایورگرین کلب، قائداعظم کلب اور غوری کلب، گروپ ایف میں سی ڈی اے کلب، فالکن کلب اور کرن کلب، گروپ جی میں ہماکلب، پونا کلب اور بولان کلب، گروپ ایچ میں روور کلب، ینگسٹر کلب اور حیدری کلب شامل ہیں۔ ہر گروپ سے دو،دو ٹیمیں پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی اور پری کوالیفائنگ راؤنڈ (کل) اتوار سے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -