اعصام الحق گرینڈ 2 ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

اعصام الحق گرینڈ 2 ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل
 اعصام الحق گرینڈ 2 ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

  

کاسابلانکا(اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی گرینڈ پریکس حسن II ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اعصام اور انکے رومانین جوڑی دار فلورین مرجیا کو ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں حریف جوڑی کے خلاف واک اوور مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق مراکش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی انکے رومانین جوڑی دار فلورین مرجیا کو ارجنٹائن کے کارلوس برلوک اور انکے ہسپانوی جوڑی دار نیکولس الماگرو کا سامنا تھا تاہم ارجنٹائن کے کارلوس برلوک اور انکے ہسپانوی جوڑی دار نیکولس الماگرو کے مقابلے کے لئے نہ پہنچنے پر سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی انکے رومانین جوڑی دار فلورین مرجیا کو بآسانی واک اوور مل گیا اور سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی بغیر کسی محنت کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی انکے رومانین جوڑی دار فلورین مرجیا کو ہسپانوی جوڑی کی مزاحمت کا سامنا ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی