قومی ٹیم ایشیئن باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کریگی

قومی ٹیم ایشیئن باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) ایشیئن باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کا انتخاب 20 اپریل کو ہوگا۔ ایشیئن باکسنگ چیمپیئن شپ 30 اپریل سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہوگی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل محمد ناصر اعجاز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایشیئن باکسنگ چیمپیئن شپ 30 اپریل سے 7 مئی تک ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں کھیلی جائیگی۔
ایشیئن باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کا انتخاب 20 اپریل کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 42 باکسرز کا تربیتی کیمپ کراچی اور اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی باکسرز 9 کیٹیگریز میں شرکت کرینگے۔ پاکستانی باکسرز 49 کلوگرام، 52 کلوگرام، 56کلوگرام، 60 کلوگرام، 64 کلوگرام، 69 کلوگرام، 75 کلوگرام، 81 کلوگرام اور 91 کلوگرام ویٹ کیٹیگریز میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ چیمیپئن شپ 8 روز جاری رہنے کے بعد 7 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔