فاسٹ باؤلرراحت علی کو ویسٹ انڈیز بھیجنے کی درخواست مسترد

فاسٹ باؤلرراحت علی کو ویسٹ انڈیز بھیجنے کی درخواست مسترد
 فاسٹ باؤلرراحت علی کو ویسٹ انڈیز بھیجنے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ سیریز کے لئے فاسٹ باؤلر کو ویسٹ انڈیز بھیجنے کی کوچ مکی آرتھر کی درخواست کو پی سی بی نے مسترد کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے راحت علی کو بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 15 رکنی ٹیم میں کسی متبادل کو شامل نہیں کیا جارہا۔اس سے قبل کوچ مکی آرتھر نے 4 فاسٹ باؤلرز کی موجودگی میں راحت علی کو بھی طلب کیا تھا۔ہیڈ کو چ نے سینئرباؤلرز محمد عامر اور وہاب ریاض کی ون ڈے سیریز میں ناقص کارکردگی اور ان پر دباؤ ڈالنے کیلئے راحت علی کو ویسٹ انڈیز بلانے کیلئے پی سی بی کو درخواست کی تھی اور ٹیم مینجمنٹ نے ایک مرتبہ پھر باؤلر سہیل خان کو اہمیت نہیں دی تھی جبکہ مکی آرتھر ون ڈے سیریز میں سینئر باؤلرز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔