چیئرمین پی او ایف نیشنل مینز سکواش چیمپیئن شپ کا افتتاح

چیئرمین پی او ایف نیشنل مینز سکواش چیمپیئن شپ کا افتتاح

  

واہ کینٹ(آن لائن)چیئرمین پی او ایف بورڈنیشنل مینز سکواش چیمپیئن شپ 2017کی افتتاحی تقریب جہانگیر خان سکواش کمپلیکس واہ کینٹ میں منعقد ہوئی۔ جناب محمد افضل ممبر پروڈکشن کوارڈینیشن و ممبر پی او ایف بورڈ نے اس چیمپیئن شپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صدر پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ ڈاکٹر عامر مراد اور پی او ایف کے دیگر آفیشلز موجود تھے۔افتتاحی میچ ایس این جی پی ایل اور آرمی کے مابین کھیلا گیا۔ایس این جی پی ایل کے احمد فرید نے پاکستان آرمی کے صدام الحق کو 3-1سے شکست دے کر افتتاحی میچ جیت لیا۔ مینز سنگل کی بنیاد پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواہ، پاکستان نیوی، پی آئی اے، واپڈا، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان ایئر فورس، پنجاب کے علاوہ دیگر قومی سطح کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سیکرٹری پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ اسد درانی نے استقبالیہ کلمات میں بتایا کہ پی او ایف کھیلوں کی ترویج و ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ پی او ایف ملازمین کو کھیلوں کی جدید سہولیات مہیا کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ یہ چیمپیئن شپ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 16اپریل 2017بوقت 11بجے منعقد ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -