انٹر ریجن سپورٹس ٹورنامنٹ 15 اپریل سے شروع ہوگا

انٹر ریجن سپورٹس ٹورنامنٹ 15 اپریل سے شروع ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب پولیس، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلیشمنٹ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نوازنے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں مثبت و صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انٹر ریجن سپورٹس ٹورنامنٹ2017 ؁ء کا آغاز پندرہ اپریل سے ہوگا جس کے مقابلے 5مئی تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری رہیں گے ۔21 روزہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 27کھیلوں والی بال ،دائرے / ایشین سٹائل کبڈی، تائیکوانڈو، ہینڈ بال ، سوئمنگ، اتھیلٹکس، رائفل شوٹنگ، جو جستو، کراٹے، جوڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال ، بیس بال ، سوفٹ بال ، بیڈمنٹن،، کرکٹ، ووشو، باکسنگ، رگبی ، ویٹ لفٹنگ، باڈی بلڈنگ ، آرم ریسلنگ، فٹ بال ، روئنگ، پاور لفٹنگ، رسہ کشی اور ہاکی کے مقابلے ہونگے جس میں صوبے کے تمام ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ان مقابلوں کا انعقادپولیس ٹریننگ کالج فاروق آباد، فیصل آباد، ایلیٹ ٹریننگ سنٹر لاہور، پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ، ملتان ، ڈی جی خان ، لاہور ، گوجرانوالہ ، ساہیوال ، راولپنڈی اورضلع سرگودھا میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔

،ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب پولیس / ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ عارف نواز خان نے تمام ریجن کے آر پی اوز اور یونٹ ہیڈ ز کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -