کرس گیل ٹی 20 میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے پر امید

کرس گیل ٹی 20 میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے پر امید
 کرس گیل ٹی 20 میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے پر امید

  

بنگلور(اے پی پی) جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو ٹی 20 میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 25 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ وہ پر امید ہیں کے وہ ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں اپنے ٹی ٹ20 کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرلیں گے۔ کرس گیل ان دنوں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 37 سالہ گیل ملکی ٹی 20 ایونٹ سمیت تقریباً دنیا کی تمام لیگز کھیل رہے ہیں جن میں آئی پی ایل، بگ بیش، پی ایس ایل اور بی پی ایل نمایاں ہیں۔ وہ اب تک 288 ٹی 20 میچوں میں 40.54 کی اوسط سے 9975 رنز بنا چکے ہیں جس میں 18 سنچریاں اور 60 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی