فٹبال یورپا لیگ،اجاکس نے شالکے کو دو صفر سے شکست دیدی

فٹبال یورپا لیگ،اجاکس نے شالکے کو دو صفر سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آن لائن) فٹبال یورپا لیگ کے میچ میں اجاکس کی ٹیم نے شالکے کو یکطرفہ کھیل کے بعد دو صفر سے ہرا دیا۔یورپا لیگ کے میچ میں اجاکس اور شالکے کی ٹیموں میں جوڑ پڑا،اجاکس نے کھیل کے آغاز سے ہی اچھا کھیل پیش کیا اور 24 ویں منٹ میں پنلٹی کِک پر پہلا گول داغ دیا۔اجاکس کے کھلاڑیوں نے مخالف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں وہ 52 ویں منٹ میں دوسرا گول داغنے میں کامیاب ہو گئے۔
،حریف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔