14سالہ کھلاڑی نے اپنے روشن مستقبل کی نوید سنادی

14سالہ کھلاڑی نے اپنے روشن مستقبل کی نوید سنادی
 14سالہ کھلاڑی نے اپنے روشن مستقبل کی نوید سنادی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اور یہ سچ کر دکھایا ہے کہ اسلام آباد کے 14سالہ کامران ریاض نے، جس نے صرف 35 اوورز میں میچ میں ہی ڈبل سنچری بنا کر سب کو عش عش کرنے پر مجبور کر دیا۔ کامران ریاض کا کہنا ہے کہ وہ سچن ٹنڈولکر کا مداح ہے اور مستقبل میں ان سے بھی آگے نکلنا چاہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹر سکول ٹورنامنٹ اے ایچ کاردار کپ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا گیا ہے اور کامران ریاض نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جنہوں نے اپنی ٹیم اسلام آباد کالج آف سائنس اینڈ آرٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے صرف 121 گیندوں پر 226 رنز بنا کر سب کو دنگ کر دیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ بیکن ہاؤس کی ٹیم کے خلاف سرانجام دیا اور اپنی اننگز کے دوران باؤلرز کی خوب دھنائی کرتے ہوئے کل 40 باؤنڈریز لگائیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -