پانچ اہم شاہراؤ ں پر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

پانچ اہم شاہراؤ ں پر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول اوقات میں بد ترین ٹریفک جام سے بچنے اور ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے لاہور کی پانچ بڑی اہم شاہراؤں پر قائم پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ۔ جیل روڈ، کینال روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ ،علامہ اقبال روڈ، فیروزپور روڈ، پر واقع سکولوں کے اوقات کار پندرہ سے تیس منٹ کے فرق سے تبدیل کر دیے گئے ۔ذرائع کے مطابق علامہ اقبال روڈ پر واقع الفیصل سکول، سی ڈی جی سکول گڑھی شاہو، صدیق سکول، رانا سکول، لاہور لرننگ سکول، گلوبل سکول، افتخار سکول اور گرین لینڈ سکول کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں۔فیروزپور روڈ پر جناح سکول، ایجوکیشن سنٹر سکول، این ڈی اسلامیہ، دی ایجوکیٹرز، الائیڈ سکول اور جامعہ اشرفیہ سکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں ۔اسی طرح کینال روڈ پر لاہور لائسیم، دی برج سکول، بلیسڈ سکول اور سوسائٹی پبلک سکول کا ٹائم بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح جیل روڈ کے بلوم فیلڈ سکول، لاکاس سکول اور ٹی این ایس بیکن ہاؤس شامل ہیں۔ مین بلیوارڈ گلبرگ میں واقع بیکن ہاؤس سکول کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے مزید سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -