میڈیکل کالجوں میں پیسوں کے ذریعے نمبرلگوانے کے خلافتحریک التواء جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی طرف سے میڈیکل کالجز میں پیسوں کے ذریعے طلبہ و طالبات کو نمبردلوانے کے خلاف تحریک التوائے کارپیش کر دی گئی ہے پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی کی طرف سے پیش کردہ تحریک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی طالبا سے 60ہزار روپے داخلے کیلئے وصول کیے گئے اور مزید پیسے نہ دینے پر امتحان میں فیل کر دیا گیا اب دوبارہ9اپریل کے اخبارات میں شہ سرخیاں شائع ہوئی ہیں کہ پروفیسرز کی ملی بھگت سے ایسا گروہ سرگرم ہے جو طلبا و طالبات سے امتحانات میں کامیابی کیلئے اضافی رقوم طلب کر رہا ہے اس کا پنجاب حکومت کو فوری نوٹس لیناچاہیے اور والدین اور طلبہ و طالبات میں پائی جانے والی تشویش کو دور کرنا چاہیے شعیب صدیقی نے تحریک التوا ء میں کہا ہے کہ اس اہم مسئلے کو فوری طور پر پنجاب اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے تاکہ اس اہم مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکے ۔