ادویات کی بوگس وارنٹی ، ہول سیل ڈیلروں کیخلاف شکنجہ تیار

ادویات کی بوگس وارنٹی ، ہول سیل ڈیلروں کیخلاف شکنجہ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر،نامہ نگار) چیئر پرسن ڈرگ کورٹ نے ہول سیل ڈیلروں پر کمپنی کے مجاز نمائندوں کے بغیر ادویات کی وارنٹی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ،عدالت نے قرارد یا کہ ادویات پر خود ہی وارنٹی لکھنے والے انسانی جانوں کے دشمن ہیں اس حوالے سے ڈرگ انسپکٹروں کو بھی کارروائی کا حکم دیے دیا گیا ہے ۔دوسری جانب محکمہ صحت نے ادویا ت ساز کمپنیوں اور ادویا ت کی سپلا ئی کر نے والے ہو ل سیل ڈ یلروں کے لئے شکنجہ تیار کر لیا ہے جس پر عمل در آمد کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور اس کے لئے ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا جا ر ہاہے جس کی نگرا نی اور ما نیٹرنگ صو با ئی وزیر صحت پرا ئمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمرا ن نذیرکریں گے اس آپریشن کا مقصد پنجا ب تر میمی ڈر گ ایکٹ 2017پر عمل در آمد کر نا ہے ۔اس سلسلے میں محکمے صحت اور فا ر ما کمپنیوں کے نما ئندوں کے در میا ن ہو نے والے مذکرا ت کو بھی حکومت با ئی پاس کریگی۔ د کا نو ں میں ر جسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈکمپنیو ں کی ر جسٹرڈ نما ئندوں کے بغیر جو ادویا ت پکڑی گئیں ایسے ہول سیل ڈ یلرو ں کو ڈر گ انسپکٹر مو قع پر گرفتا ر کرواسکے گا ۔ اور اسکے خلا ف نئے ڈر گ ایکٹ کے تحت مقد مہ در ج کرو اسکے گا ۔ اس سلسلے میں ڈر گ انسپکٹروں کو ہو ل سل ڈیلروں کی مو قع پر گرفتا ر ی کے اختیا را ت بھی د ینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔آپریشن کا آغاز آئند ہ ہفتے سے کیا جا ر ہا ہے ۔اس حوالے سے لاہور میں نو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ہر ٹیم کا سربرا ہ متعلقہ ٹاؤن کا ڈر گ انسپکٹر ہو گا اسی طر ح تحصیل اور ضلعی سطح پر دودو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔جو ایسے ہو ل سیل ڈیلروں کے خلا ف کارروا ئی کریں گے جن کی د کا نو ں میں کمپنیو ں کے مجا ز ڈ یلروں کی بجا ئے ہر ایرے غیرے سے خرید ی گئی ادویا ت بر آمد ہو ئیں ۔ اس حوالے سے وزیر صحت خواجہ عمرا ن نذیر کا کہنا ہے کہ قانون پر سختی سے عمل در آمد ہو گا ۔ غیر معاری اور غیر ر جسٹرڈ ادویا ت فروخت کر نے والے انسانو ں کی د شمن ہیں انہیں معا ف نہیں کیا جا ئے گا ۔