ایل ڈی اے کا آپریشن ، گلبرگ میں ایک غیر قانونی عمارت مسمار ، 4سیل

ایل ڈی اے کا آپریشن ، گلبرگ میں ایک غیر قانونی عمارت مسمار ، 4سیل

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ روز گلبرگ کے علاقے میں کارروائی کر کے ایک عمارت مسمار اورچار سربمہر کر دیں۔پلاٹ نمبر92بی ون گلبرگ تھری پر زیر تعمیر غیر قانونی بالائی منزل مسمار کر کے عمارت کو سربمہر کر دیا ۔ کچی آبادی نبی پورہ میں مکان نمبر4اور5میں منظورشدہ رہائشی نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لفٹ تعمیر کرنے پر ان مکانوں کوسربمہر کر دیا ۔ پلاٹ نمبر8ایس بلاک گلبرگ پر تعمیر شدہ عمارت میں نقشہ منظور کروائے بغیر ردو بدل کرنے پر اسے سربمہر کر دیا ۔ اسی طرح پلاٹ نمبر13ایل بلاک گلبرگ پر تعمیر شدہ دو منزلہ عمارت میں نقشہ منظور کروائے بغیر ردو بدل کرنے پر اسے بھی سربمہر کر دیا ۔

Ba

مزید : میٹروپولیٹن 1