لاہور کی سڑکوں پرناقص گاڑیوں کی چیکنگ،50چالان،ایک لاکھ جرمانہ

لاہور کی سڑکوں پرناقص گاڑیوں کی چیکنگ،50چالان،ایک لاکھ جرمانہ

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر سیکرٹری (آر ٹی اے) لاہور غیاث دین نے بابو صابو روڈ پر مختلف گا ڑیوں کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران سیکرٹری (آر ٹی اے)لاہور نے 50سے زائد گاڑیوں کے ان فٹ ہو نے پر ان کے چا لان کیے جبکہ ان فٹ گاڑیوں کے مالکان کو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1