پولیس کی صرفوردی بدلی،حرکتیں پرانی ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور( لیڈی رپورٹر) انصاف پروفیشنلزفورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کی صرف وردی بدلی ہے ا ن کی حرکتیں پرانی ہیں، لاہور کے تھانہ نصیر آباد میں معمولی جرم پرنوجوان پر بہیمانہ تشدد قابل مذ مت ہے ،پنجاب میں پولیس گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نام نہاد خادم اعلیٰ کے منہ پر طمانچہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے پنجاب پولیس کو تباہ کر دیاہے۔
، صوبے کی پولیس شریف فیملی کی غلام بنی ہوئی ہے،پنجاب پو لیس کی وردی نہیں بلکہ تھانہ کلچر اوراس کا روایہ تبدیل کر نے کی ضرورت تھی ، کے پی کے کی طرح پنجاب پولیس میں سے بھی سیاسی مداخلت کو ختم کیا جائے ، پنجاب پولیس شریف فیملی کی نہیں بلکہ ریاست کی ملازم ہے ،امن وامان قائم، عوام کے جان ومال اور عزت کی حفاظت کر نے میں پنجاب پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔