مانگا منڈی، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،25مقدمات درج

مانگا منڈی، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،25مقدمات درج

  

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 25افراد کے خلاف مقدمات درج ایس ڈی او واپڈا مانگا منڈی سید کلیم جعفر نے اپنے دفتر میں پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مجھے 15دن تعینات کے ہوئے ہیں میں نے دفتر کے تمام لائن مینوں سے ملاقات کرکے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر 15روز میں 25بجلی چوروں کو پکڑ کر ان کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں مقدمات درج کروا ئے گئے ایس ڈی او واپڈا مانگا منڈی سید کلیم جعفر نے کہا کہ ہرغریب امیر کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے ہر ایک کا کام میرٹ پر ہوگااگر کوئی سرکاری ملازم بجلی چور میں ملوث پایا گیا تو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا اس موقع پر گرڈ اسٹیشن مانگا منڈی کے ایس ڈی او سید اصغر حسین شاہ نے کہا کہ ہم شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ نہیں کرتے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -