ایسٹر کی آمد،البیراک ویسٹ مینجمنٹ کا گرجاگھروں،قبرستانوں میں صفائی آپریشن

ایسٹر کی آمد،البیراک ویسٹ مینجمنٹ کا گرجاگھروں،قبرستانوں میں صفائی آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام ایسٹر کے تہوار سے قبل لاہور شہر کے گرجا گھروں اور مسیحی قبرستانوں اور ان کے گردونواح میں سینٹری ورکرز اور بھاری مشینری کی مدد سے صفائی آپریشز کروائے جارہے ہیں۔ فیلڈ میں موجود آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی نگرانی میں صفائی کی سرگرمیاں جاری ہیں تاکہ مسیحی برادران اپنے مذہبی تہوار کو خوش اسلوبی کے ساتھ منا سکیں۔مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے پیش نظر گڈ فرائڈے اور ایسٹر کے موقع پر مسیحی ورک فورس کیلئے چھٹی کے نوٹیفیکیشن کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاکہ مسیحی سینٹری ملازمین اپنے تہوار کو قریبی ر شتہ داروں کے ساتھ بھر پور طریقے سے منا سکیں۔ اس حوالے سے انہیں پیشگی تنخواہ بھی جاری کی جارہی ہے۔مزید براں جو مسیحی ملازمین ان دِنوں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے انہیں 450روپے فی کس اضافی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔