نواز شریف کی حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،میاں عرفان

نواز شریف کی حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،میاں عرفان

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر عوام کو جدید سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی توسیع سے عوام کو بہتر سہولتیں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت بنائی جائے گی۔ اور کوشش کی جائے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرین ایریا کم سے کم استعمال ہواورپی ایچ اے کو درختوں کی منتقلی کا کام جلد مکمل کرنا چاہیے ۔پنجاب حکومت نے صوبے میں ہارٹیکلچر کے ذریعے منصوبوں کو خوبصورت بنایا ہے اوربڑی محنت کے ساتھ ائیرپورٹ کے سامنے گرین بیلٹ کو ڈویلپ کیاہے۔اس گرین بیلٹ کے باعث ائیرپورٹ کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -