پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،سہیل محمود بٹ

پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،سہیل محمود بٹ

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماو چئیرمین یونین کونسل سہیل محمود بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور میاں محمد حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ۔

بالخصوص لاہور بھر کی تمام یونین کونسلوں کو ماڈل یونین کونسلوں میں تبدیل کرنے کے لئے میگا پروجیکٹ مکمل کئے جارہے ہیں اور بلا شبہ لاہور میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین ایسے منصوبے ہیں کہ جن کی بروقت تکمیل سے پاکستان ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی کے پی کے اور سند ھ کے عوام پنجاب کی ترقی کی مثالیں دیتے ہیں اور یہاں آ کر انہیں پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ایمانداری کے ساتھ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جارہا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کئے اجرہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -