خدمت کی سیاست کرنے والے عوام کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں،نثار کھوکھر
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 115ملک نثار کھوکھر نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کرنے والے ہی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ برے لفظوں میں ہی یاد رکھا جائے گا سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ایک منصوبہ ہے جہاں اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ترقی کرے گا تو وہی پر اس منصوبے سے اس خطے کے عوام کی تقدیر بھی بدل جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میاں محمد نواز شریف کا ہی کارنامہ ہے اور چین ترکی اور دیگر بیرونی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری بھی میاں شہباز شریف کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے بیرونی ممالک میاں شہباز شریف سے متاثر ہو کر پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جو کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔