پیپلز پارٹی سی پیک کا بھی کریڈٹ لینا چاہتی ہے،ملک خالد محمود کھوکھر

پیپلز پارٹی سی پیک کا بھی کریڈٹ لینا چاہتی ہے،ملک خالد محمود کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل ملک خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ جب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سی پیک کے ایشو کو اٹھایا ہے تب سے ہی پیپلز پارٹی والے اس کا کریڈٹ لینے کی بھی کوشش کررہے ہیں حالانکہ اس بات کا سب کو علم ہے کہ اس جماعت نے اپنے دور حکومت میں سائے لوٹ مار کرنے کے اور کچھ بھی نہیں کیا ہے اور عوام کو بدحال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کو کچروں میں دھکیلنے والی پی پی پی کس منہ سے سی پیک کا کریڈٹ مانگ رہی ہے یہ خالصتا میاں نواز شریف کی بہترین حکمت عملی ہے کہ آج اللہ کے فضل سے یہ منصوبہ کامیابی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔